پاکستان

سابق شوہر کو سزائے موت، وجیہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ آگیا

سابق شوہر کو سزائے موت، وجیہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ آگیا

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اور ملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پر 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔
وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینئر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔
ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا تھا۔
ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کیلئے اس نے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔
دوران تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔
اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مقتولہ وجیہہ کے سابق شوہر رضوان نے 16 اکتوبر کو وجیہہ کو ایئر پورٹ سے ریسیو کیا، اور اسے ساتھ لے جا کر قتل کر دیا، لاش ملازم کے گھر دفن کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri