عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا سستا ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ایک تولہ سونا 700 روپے سستاہوکر 1لاکھ 43 ہزار 100 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 600 روپے سستاہوکر 1لاکھ 22 ہزار 685 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1570 روپے پر آگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کم ہوکر ایک ہزار 677 ڈالرز فی اونس ہے۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ڈالر اور درہم کی قیمتوں میں کمی کے بھی اثرات ہوئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کمی سے 1677 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
معیشت و تجارت
سونے کی قدر میں کمی کے بعد، آج قیمت کیا رہی ؟
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1193 Views
- 2 سال ago