خاص خبریں معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم ،100 انڈیکس 90 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ رقم ،100 انڈیکس 90 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں انڈیکس نے آج نیا ریکارڈ قائم کردیا۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 90 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔کاروبار کے دوران اب تک 100 انڈیکس 1109 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 90 ہزار 55 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اچھا ریکارڈ بنا چکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے