سیاسی گہما گہمی ، نواز شریف کامری میں پڑاﺅ ، زرداری سے ملاقات متوقع ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج اسلام آباد روانہ ہوں گے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی اور شہر میں قیام کریں گے۔
پاکستان
سیاسی گہما گہمی ، نواز شریف کامری میں پڑاﺅ ، زرداری سے ملاقات متوقع
- by Daily Pakistan
- فروری 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 547 Views
- 11 مہینے ago