شہباز گل سے برآمد شدہ فون کس اہم پی ٹی آئی کی شخصیت کا ہے ساری تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگل جیل سے تو باہر آگئے لیکن ان کے بارے میں انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ ابھی تک رکا نہیں۔ شہباز گل کے کمرے سے امریکی ریزیڈنسی کارڈز، ڈرائیورز لائسنس، انشورنس کارڈز اورکریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کے زیر استعمال برآمد اشیا کا معائنہ مکمل ہوگیا شہباز گل شہباز گل سے برآمد ’’تھورایا‘‘ فون چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نکلا، سیٹلائٹ فون کی رجسٹریشن بھی امریکا میں درج ہے، اس فون سے بین الاقوامی روابط اور ممکنہ طور پر اہم روابط کے لئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیٹلائٹ فون سے بین الاقوامی روابط کو چھپانے کابھی معاملہ حل ہوگیا ۔تھورایا فون سے تحقیقاتی اداروں کو اہم معلومات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تھورایا فون عمران خان کے زیر استعمال ہونے پر بھی ثبوت مل گئے، فون سے بین الاقوامی روابط کرنے پر عمران خان پر بہت سے سوال کھڑے ہوگئے ،عمران خان کا تھورایا فون سے اہم روابط کو ملک سکیورٹی سے چھپانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران شہباز گل کے بین الاقوامی فارن بینکوں کے کریڈٹ کارڈ بھی برآمد ہوئے ،کریڈٹ کارڈز سے شہباز گل رقوم کی ترسیل بھی کرتے رہے ، شہباز گل سے چھاپے کے دوران غیر قانونی امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، شہباز گل غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تاحال کوئی جواز پیش نہیں کرسکے ۔
دوسری جانب شہباز گل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شہباز گل کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔ سیشن عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پاکستان
شہباز گل سے برآمد شدہ فون کس کا ہے ؟ پی ٹی آئی مشکل میں
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1004 Views
- 2 سال ago