بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی۔سابق وزیراعظم نے درخواست میں استدعا کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی میرے خاندان اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی مقدمہ نہ سنیں، تین رکنی ججز کمیٹی چیف جسٹس کو پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کے بنچز میں شامل نہ کرے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2019 میں قانونی ماہرین کے مشورے پر قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس بھیجنے کی سفارش کی، میری آئینی ذمہ داری کو معزز چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے ذاتی حملہ تصور کیا، غلط تاثر کی بنیاد پر سرینا عیسی نے میرے خلاف عوام میں زہر اگلا۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنی اہلیہ کے اقدامات سے اتفاق کیا، درخواست گزار سمجھتا تھا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاضی فائز عیسی ماضی کو بھلا دیں گے تاہم چیف جسٹس کے کنڈکٹ سے بالکل واضح ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی بنچ میں موجودگی سے آئین و قانون کے مطابق انصاف ملنے کی امید نہیں۔
خاص خبریں
عمران خان نے چیف جسٹس کیخلاف ججز کمیٹی میں درخواست دائر کر دی
- by Daily Pakistan
- جولائی 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 545 Views
- 5 مہینے ago