پاکستان

عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف، جان کے دشمن کون ؟

عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف، جان کے دشمن کون ؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ بھی ہوا تو ٹیپ ریلیز ہوگی، اس میں 4 لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے،ان لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کسی نے مجھے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے قاتل مذہبی جنونی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہوجائیں گے، ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ، ابھی جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب، ایف آئی اے پر اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، یہ ہرطرف مار کھا رہے ہیں اور جعلی آڈیوز بنائی گئی ہیں۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز ہو گی جس میں چار لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں، ن لیگ نے جعلی ویڈیوزبنائی ہوئی ہیں جس کی ماہر مریم نواز ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے