برطانیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال مانیٹر کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ پُرامن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی تھی اور قانون کی عمل داری، پُرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر زور دیا۔
دنیا
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، برطانیہ
- by Daily Pakistan
- مئی 11, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 434 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
