پاکستان

عمران خان کی ہنگامی لینڈنگ پر شہری نےوزیر اعلیٰ محمود خان کیخلاف شکایت لگا دی

عمران خان کی ہنگامی لینڈنگ پر شہری نےوزیر اعلیٰ محمود خان کیخلاف شکایت لگا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے ڈی آئی خان سے واپسی پر ہیلی میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی جہاں مقامی شہری نے عمران خان سے وزیر اعلیٰ محمود خان کی شکایت لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا۔ پی ٹی آئی کے کارکن کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں عمران خان اور ان کے ساتھی مکمل طور پر محفوظ تھے۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پا کستانی کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان کو دیکھتے ہی کرکٹ کھیلتے بچوں اور نو جوانوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا، جن سے عمران خان نے کرکٹ پر بات کی ، کہ اچانک ایک نو جوان نے عمران خان سے بونیر میں جنگلات اور درختوں کے کٹاؤ پر وزیر اعلیٰ محمود خان کی شکایت کی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ابھی اس کو دیکھتا ہوں ہم درخت لگا ریے ہیں اور یہ کاٹ رہے ہیں میں بھی ابھی اس معاملے کا پتہ کرتا ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے