پاکستان خاص خبریں

غلامی سے موت اچھی ہے، غلام رہنے سے بہتر ہے انسان مر جائے، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے سابق وزیراعظم عمران خان جلد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گےوہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے

رحیم یار خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ غلامی سے موت اچھی ہے، غلام رہنے سے بہتر ہے انسان مر جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں، ساری قوم سے کہتا ہوں خوف کے بت توڑ دو،میں نے فیصلہ کیا ہے کسی صورت ان چوروں کو قبول نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہاکہ سن رہے ہیں کہ اسحاق ڈار پاکستان آنیوالا ہے، اسحاق ڈار نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں گواہی دی ہوئی ہے، شریف خاندان کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر جاتا پھر ہنڈی کے ذریعے واپس آتا، ن لیگ کے دور میں اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں ملک سے بھاگ گیا، اسحاق ڈار اسلئے بھاگا اس کے بچوں کے نام پر باہر جائیدادیں پڑی ہیں، جو سمجھتا ہے اسحاق ڈار ملکی معیشت ٹھیک کرلے گا، غلطی پر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اسحاق ڈار نے تو ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا تھا، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے، بھیڑبکریوں کی طرح تماشا نہیں دیکھیں گے، ان کا کہناتھا کہ جب تک جان ہے میں ان کے خلاف نکلوں گا قوم کو بھی نکالوں گا، پوری قوم سے کہتا ہوں میری کال کی تیاری کریں، ان سب سے پوچھتا ہوں جنہوں نے سازش کرکے ہماری حکومت ہٹائی، آج ساری قوم کے سامنے ذمہ دار ہیں، جو آپ نے ملک کے ساتھ کیا، ہمارے دور میں 17 سال بعد معیشت اور انڈسٹری ترقی کر رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو اقتدار میں آنے کی بہت جلدی تھی، اچکن سلوارکھی تھی،ان کاکہناتھا کہ کیا کرپشن کو روکنا صرف تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے؟سارے چور باری باری کرپشن معاف کرا رہے ہیں، کیا میں نے اکیلے نے ٹھیکالے رکھا ہے کرپشن کو ختم کراﺅں، کیا کسی اور کی ذمہ داری نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، اللہ نے قرآن میں واضح کہا اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو برائی کیخلاف جہاد کرو، اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے برائی کے خلاف جہاد کرو،پیسہ لوٹنے اور کرپشن معاف کرنیوالوں کیخلاف قوم جہاد کرے,قوم کو ہماری عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔جو جتنا بڑا مجرم ہے موجودہ حکومت نے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دیا، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کر رکھے ہیں، رانا ثنا اللہ احتجاج اور دھرنا ہمارا جمہوری حق ہے، مجھے تو پتہ ہے رانا ثنااللہ نے کیا کرنا ہے؟ رانا ثنا اللہ کو نہیں پتہ میں نے کیا کرنا ہے، نوازشریف واپس آنے کی تیاری کررہا ہے، نوازشریف فکر نہ کرو ، قوم تمہارازبردست استقبال کرے گی، اس وقت کال دوں گا جب ایک گیند سے تینوں وکٹیں گریں گی، صاف شفاف انتخابات کے اعلان تک ہماری تحریک نہیں رکے گی۔
میں آج پھر کہتا ہوں اپنی زندگی سے زیادہ پاکستان کی آزادی کی فکر ہے، میرا ایمان ہے غلامی سے موت اچھی ہے، غلام رہنے سے بہتر ہے انسان مر جائے، میرے خلاف وہ سازش کررہے ہیں جو اپنی کرپشن اور انا کے غلام ہیں ، یہ لوگ پاکستان آتے ہیں پیسہ لوٹ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ30سال سے کرپشن کررہے ہیں اور ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے، آج یہ باری باری اپنے کیسز ختم کرا رہے ہیں
اور باریاں لے رہے ہیں۔ اگرکوئی یہ سمجھتا ہے ہم بھیڑبکریوں کی طرح چپ کرکے تماشہ دیکھیں گے تو ایسا ممکن نہیں، جب تک میری میں جان ہے ان کیخلاف نکلوں گا اور قوم کو بھی نکالوں گا۔
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو ایف آئی اے کے کیس میں سزا ہونیوالی تھی، ان کے کیسز روک کر باہر سے سازش کے تحت مسلط کردیاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمیں حقیقی آزادی کیلئے نکلنا پڑے گا، کسی قوم کو آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی ،آزادی کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، جو قوم ایسے چوروں کو سزا نہیں دیتی تباہی پر چلی جاتی ہے،انہوں نے قوم کے 1100 ارب روپے چوری کئے، ہمارا کوئی مستقبل نہیں، جو پاکستان کو پیسے دے گا وہ قوم کی آزادی خریدنےکی کوشش کرےگا،آج یہ باہر پیسے مانگ رہے ہیں، کوئی انہیں دینے کو تیار نہیں، سب جانتے ہیں ان کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں ۔
عمران خان نے کہاکہ مریم اور جاوید لطیف سے پریس کانفرنس کرائی، عمران خان نے مذہب کی توہین کی، انہوں نے سوچا کوئی کارروائی ہوئی تو کہیں گے مذہبی جنونی نے مار دیا۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں مریموں کے پاس جھوٹ بولنے کی پی ایچ ڈی ہے، جاوید لطیف کے ذریعے پریس کانفرنس کرائی گئی کہ جیسے میں نے مذہب کی توہین کی ہو، ان کی کوشش ہے کہ میرے پرجو بھی واردات ہوگی تو کہیں گے کہ مذہبی جنونی نے اقدام اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے