معیشت و تجارت

غیر ملکی فنانسنگ میں 53 فیصد کمی کا انکشاف

ڈالر کی اُونچی چھلانگ، اوپن مارکیٹ میں 300 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان کو گزشتہ مالی سال 2022-23 میں غیرملکی فنانسنگ میں 53 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کو گزشتہ مالی سال 2022-23 میں مجموعی طور پر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کیلیے غیر ملکی امداد کے بجٹ 22 ارب 88 کروڑ ڈالر کے بجٹ تخمینہ سے بارہ ارب ڈالر کم ہے۔اس حوالے اقتصادی امور ڈو یژن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ غیر ملکی امداد میں 12 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 ارب 26 کروڑ ڈالر قرض دیاجبکہ عالمی بینک نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض دیا۔اقتصادی ڈویژن کے مطابق گزشتہ مالی سال2022-23 عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب 67 کروڑ ڈالر کی امداد کا ملنے تخمینہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے