بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.4°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

یوکرین نے 50 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا، امریکی وزیر خارجہ

Monday, 24 July, 2023

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے قبضے میں رہنے والے اپنے 50 فیصد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنے علاقے چھڑوانے کے لیے ایک بہت مشکل لڑائی لڑنی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ اگلے ایک یا دو ہفتوں تک نہیں بلکہ اس کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ایک سوال پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے یوکرین کو امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، ہماری اہم توجہ اس بات پر ہے کہ یوکرین کے پائلٹ مناسب طریقے سے تربیت یافتہ ہوں تاکہ وہ طیاروں کو برقرار رکھنے کے قابل بن سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی مطلوبہ پیشرفت سے کم تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *