پاکستان موسم

لاہور کا موسم آج گرم وخشک رہے گا ، بارش کا کوئی امکان نہیں

لاہور کا موسم آج گرم وخشک رہے گا ، بارش کا کوئی امکان نہیں

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق باغی شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں میں چوتھے نمبر پر آگیا، باغات کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 139 تک پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے