پاکستان

لیگی ایم پی اے پر حملے کا معاملہ، پستول سے فنگر پرنٹس ضائع، مالک کی شناخت مشکل

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، پولیس کی تلاش جاری۔ پوليس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر تین میں 3 موٹر سائيکلوں پر سوار 6 ڈاکوؤں نے بينک کے باہر پہنچ کر سيکيورٹی گارڈ سے اسلحہ چھينا اور لوٹ مار کرکے باآساني فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کيلئے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے، ملزمان نے بینک سے 72 لاکھ روپے کی رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔ پوليس نے سی سی ٹی وی فوٹيج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے میں استعمال ہونے والے پستول کے مالک کی شناخت کرنا مشکل ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام برآمد پستول دیسی ساخت کا ہے، پستول پر لگے نمبر کے ذریعے مالک کی شناخت مشکل ہے کیونکہ پستول پر لگے نمبر کو ٹیمپر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 9 ایم ایم پستول کی میگزین سے 9 گولیاں برآمد ہوئیں اور ملنے والے پستول سے فنگر پرنٹس ضائع ہو گئے لیکن گولیوں پر موجود انگلیوں کے نشان کا فارنزک کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس کو ایم پی اے بلال یاسین پر ہونے والے حملے کی جگہ کے قریب سے ایک پستول ملا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے