بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 8 محرم 1448

فیصل آباد: 2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی برآمد

Sunday, 2 January, 2022

فیصل آباد میں دو بہنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر قتل ہونے والے تیسرے شخص کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان نے قتل ہونے والی ایک بہن کے شوہر کو بھی قتل کرکے نعش نہر میں بہانے کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے سیم نالہ میں تیرتے پلاسٹک ڈرم سے دو بہنوں زینب اور آمنہ کی لاشیں ملی تھیں، خواتین کی شناخت کے بعد ان کے موبائل فون ڈیٹا سے انہیں قتل کرنے والے تین ملزمان کو دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تفتیش میں ملزم عمر فاروق نے آمنہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کے بعد اس کے شوہر وہاڑی کے رہائشی ظفر کو قتل کرنے اور لاش کو ٹرنک میں بند کر کے نہر میں بہانے کا اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر گزشتہ روز مقتول ظفر کی لاش تلاش کرلی گئی جبکہ دونوں بہنوں کی لاشیں بھی ورثا نے وصول کرکے تدفین کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دونوں بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ان کے تین کم سن بچوں کو ماموں کانجن سے لے جاکر دریا پار ساہیوال کے علاقے میں ریلوے پٹری کے قریب چھوڑ دیا تھا جنہیں مقامی پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی تحویل میں دے دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *