نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پہنچتے ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اللہ نے کامیابی دی،حالات پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈار نے کہا کہ روپے کی قدر آرٹیفشل گری وہ بڑا چیلنج ہے،مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے،یوٹیلیٹی پرائسز بہت بڑا چیلنج ہیں.
ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مارکیٹ بیسڈ والا ریٹ رکھا تھا،ہنڈی اور سٹے کا کاروبار کرنے والوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ افواہیں پھیلا کر روپے کی بے قدری کریں،اس وقت روپے کی قدر مصنوعی طور پر جو گری ہوئی ہے وہ ایک چیلنج ہے،مہنگائی اور یوٹیلیٹی قیمتیں بھی بڑا چیلنج ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انشا اللہ کوشش کریں گے کہ مسائل کو کم کیا جائے،کل سے اب تک ڈالر 9 روپے نیچے آچکا ہے،ڈالر نیچے آنے کا مطلب 1350 ارب روپے کے پاکستانی قوم کے قرضے کم ہوچکے ہیں۔
بعد ازاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ہمارےمسائل میں شامل روپے کی قدر مصنوعی طورپرگرنا ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پاکستان پہنچا، ڈالر میں 10 روپےکافرق پڑگیاہے، 24 گھنٹےسےبھی کم وقت میں پاکستان کےقرضے 1350ارب کم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پچھلے بل میں مزید تبدیلی ہونی چاہی
پاکستان
خاص خبریں
ماضی میں بھی اللہ نے کامیابی دی، حالات پر قابو پا لیں گے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1069 Views
- 2 سال ago