انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کے شیدائی ہوگئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20کا آخری میچ اور سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کراچی کے کھانوں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
پریس کانفرنس میں پاکستان کے کھانوں سے متعلق سوال کے جواب میں انگلش کپتان معین علی نے جواب دیا کہ لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا،معین علی نے کہا کہ کراچی کے کھانے مزیدار تھے، کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں نے مایوس کیا۔
انگلش کپتان نے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی، معین علی کی کھانوں سے متعلق گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کھیل
معین علی کو لاہور کے کھانے کیوں نا پسند آئے؟
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 649 Views
- 2 سال ago