بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ایف اے ٹی ایف؛ عملدرآمد والوں میں پاکستان ٹاپ ٹین میں شامل

Monday, 3 October, 2022

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر عمل کرنے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہوگیا جس کے بعد اب پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان مضبوط ہوگیا ہے۔
میڈیا کے مطابق 17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 21 اکتوبر کو پاکستان کا فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے کیوں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔
فیٹف ٹیم نے اگست کے آخری اور ستمبر کے پہلے ہفتے تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اقدامات پر فیٹف کی ٹیکنیکل ٹیم مطمئن ہوکر واپس گئی تھی اور ٹیم نے تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف جائزہ ٹیم کا مقصد قوانین پر عمل درآمد کے لیے پولیٹیکل وِل کو سمجھنا تھا۔ فیٹف اجلاس کے اختتام پر 21 اکتوبر کو پیرس میں پریس کانفرنس ہوگی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں