مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُک سکی، اور قابض بھارتی فوج نے آج ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ماچھل کے علاقے ٹیکری نار میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کے ایم ایس کے مطابق علاقے میں قابض بھارتی فوج کا محاصرہ اور تلاشی آخری خبریں آنے تک جاری تھی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دونوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے واقعے کو سرچ آپریشن کے دوران بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے بعد کارروائی قرار دیاہے۔
قابض بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرنے والے کشمیری نوجواںوں کے قبضے سے 2 اے کے-47 رائفل، دو پستول اور 4 دستی بم کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 اہلکار شہید
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 595 Views
- 2 سال ago