اسلام آباد: پی ٹی آئی عمران خان نے ملکی صورتحال پر امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئررکن بریڈ شرمین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ عمران خان سے گفتگو کے بعد بریڈ شرمین نے اپنے ایک بیان میں پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ پر زور دیا اور طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکام کو آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے ظل شاہ کی موت اور ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ بریڈ شرمین نے پاکستان پر بیان امریکی ڈیمو کریٹ پارٹی کے رکن ڈاکٹر آصف کے ساتھ کھڑے ہوکر دیا۔ ڈاکٹر آصف نے بھی دو روز قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر عمرا ن خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔
پاکستان
خاص خبریں
ملکی صورتحال پر عمران خان کا امریکی کانگریس کے سینئر رکن سے رابطہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 530 Views
- 2 سال ago