پاکستان

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری

ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں جاری مردم شماری کے تحت عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئےصوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے۔ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں ہرشہری اپنا ڈیٹا خود بھی اپ لوڈ کرسکیں گے.ممبرادارہ شماریات سرور گوندل نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ اور سندھ کو 2 ارب سے زائد فنڈز جاری کیےگئے۔سرور گوندل کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کو1ارب 36 کروڑجبکہ بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اسلام آبادمیں مردم شماری کیلئے7 کروڑ 29 لاکھ ،آزاد کشمیر کو ڈھائی کروڑ اورگلگت بلتستان کو بھی 8 کروڑ 49 لاکھ جاری کیے گئے ہیں۔ممبرادارہ شماریات کا کہنا تھارقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے