پاکستان

مہنگائی کم ہوکر 1 سال میں 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آگئی

مہنگائی کم ہوکر 1 سال میں 38 فیصد سے 11.8 فیصد پر آگئی

ادارہ شماریات نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی گزشتہ ایک سال کے دوران 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد پر آگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی میں سی پی آئی افراط زر 11.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34 فیصد تھا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق سخت مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے افراط زر میں کمی آئی ہے، ریکارڈ زرعی پیداوار اور مستحکم کرنسی نے بھی مدد کی ہے، ہمیں یقین ہے کہ اسٹیٹ بینک جلد شرح سود میں کمی کرے گا۔ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کمی ہوئی ہے، مئی میں مہنگائی 11.76 فیصد، شہروں میں مہنگائی 2.80 فیصد اور دیہات میں 3.89 فیصد کم ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri