پاکستان

نواز ،شہباز میٹنگ ، آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

وزیر اعظم پاکستان مصر سے لندن روانہ ، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔
میڈیا کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ملاقات میں اصولی فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا اور میرٹ کو اولیت دی جائے گی۔طے شدہ فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق طے ہو گا۔
نواز ، شہباز میٹنگ میں طے فیصلوں پر پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
پاکستان روانہ ہونےسے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ دوگھنٹے سے زائد وقت گزارا۔
بعد ازاں شہباز شریف پاکستان روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri