نئے توشہ خانہ ریفرنس میں تفتیش کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے بعد دونوں سے نیب ٹیم آج تیسرے روز بھی تفتیش کرے گی۔جیل ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔واضح رہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔خیال رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 13 جولائی کو عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 14 جولائی کو دونوں ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل عدت میں نکاح کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں معطل کر کے رہائی کا حکم دیا تھا۔
پاکستان
جرائم
نیا توشہ خانہ ریفرنس ، نیب ٹیم کی عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل آمد
- by Daily Pakistan
- جولائی 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 259 Views
- 5 مہینے ago