بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

صنم جاوید اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہائوس منتقل

Tuesday, 16 July, 2024

صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہائوس منتقل کر دیا گیا۔وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاس منتقل کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلی کے پی کے ترجمان یار محمد نیازی نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ کے پی ہاس میں مقیم رہیں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں