پاکستان خاص خبریں

نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس طلب ، اہم فیصلے متوقع

نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس طلب ، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس سےنیشنل سکیورٹی کمیٹی کا طے شدہ اجلاس موخر کر دیا گیا تھا ، یشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیوز سمیت دیگر سلامتی کے امور پر مشاورت کی جائے گی جبکہ سیلاب اور ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ عسکری قیادت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔۔ اجلاس میں پی ایم ہاوس لیکس اور دیگر سلامتی امور پر مشاورت ہو گی ،سیلاب اور ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہو گی ۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے مریم نواز سے متعلق اپنی آڈیو ٹیپ پر کہا مریم نے نہ کوئی سفارش کی نہ کوئی فیور مانگی، ڈاکٹر توقیر نے ان سے بات کی تھی، انہيں جواب دیا کہ مریم کو خود سمجھا دوں گا، آڈيو میں کسی ہیرے جواہرات کی بات نہیں تھی، دوست ملکوں کے سربراہوں نے عمران خان کے بارے میں جو کہا ہے وہ بتادوں تو آپ کو پسینہ آجائے، وہ دوست ملکوں کے سربراہوں سے ایسے ملتے تھے جیسے یہ سربراہان مانگنے آئے ہوں، تحکمانہ انداز، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بات کرنا اور خود کو آئن اسٹائن سمجھنا ، اس رویے نے تعلقات خراب کیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے دورہ لندن و امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بتایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی رہنماوں کے ساتھ حوصلہ افزا ملاقاتیں ہوئیں، چین اور روس کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے