پاکستان کھیل

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگا

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگا

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج (سوموار) سے ہوگا ، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری چئمپین شپ کا افتتاح کرینگے۔ چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سات اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ کی میزبانی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کر رہی ہے جس کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول “بی” میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ اوج ظہور نے بتایا کہ چیمپین شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے ۔ پیر سے شروع ہونیوالی چیمپئین شپ کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاے گا جبکہ پہلے دن دفاعی چیمپئین واپڈا اور کوئٹہ ، آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ چیمپئین شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7التوبر کو کھیلا جاے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے