پاکستان

(ن) لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ن) لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے تنظیمی اجلاس میں نواز شریف نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایات دیں۔

مسلم لیگ (ن) صوبے بھر میں جنوری کے آخری ہفتے سے کنونشنز کا آغاز کرے گی جن میں شہباز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔
پرویز رشید نے گفتگو میں بتایا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقصد موجودہ حکومت سے چھٹکارا ہے، اگر پیپلز پارٹی خواہش کا اظہار کرے گی تو اُن کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں گے جب کہ پی پی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے لیے اکٹھی بھی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک عملی مدد کی بات ہے تو ان کی تجاویز پی ڈی ایم میں لے کرجائیں گے اور پی ڈی ایم جو فیصلہ کرے گی اس سے پیپلز پارٹی کو آگاہ کر دیں گے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور اگر 2022 میں الیکشن نہ ہوا تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے