پاکستان

وزیراعظم کا میانمار، ملائیشیا اور بنگلادیش کے سربراہان کو ٹیلیفون

وزیراعظم کا میانمار، ملائیشیا اور بنگلادیش کے سربراہان کو ٹیلیفون

وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیراعظم سے تعزیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ محمد یونس سے پاکستان اور بنگلادیش دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کینائب وزیراعظم کے دورہ ڈھاکہ سے متعلق پرامید ہوں تجارتی وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ جائے گا۔شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ملائیشیا کے دورے کا منتظر ہوں، امید ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے