سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق ہیکرز نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کی مزید آڈیو لیکس جمعہ 30 ستمبر کو جاری کی جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر مشتبہ ہیکر نےبیان جاری کرتے ہوئے مبینہ طور پر تمام مذاکرات اور تمام ڈیٹا کو پبلک کرنے کے وعدے ختم کر دیے۔ ہیکر نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی مزید آڈیو لیکس ڈارک ویب پر جمعہ 30 ستمبر کو جاری کی جائیں گی ۔ ہیکر کا مزید کہنا تھا کہ میں پیسے یا شہرت کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی بہتری کے لیے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو جاری کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ ہیکرز نے کچھ دن قبل وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو کو سنا جا سکتا ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
وزیراعظم کو ہیکرز کی کھلی دھمکی، ساری آڈیوز لیک
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1179 Views
- 3 سال ago