وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی مد میں سو فیصد ادائیگی کردی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے7ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ وفاق نے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں مریضوں کو ہیلتھ کارڈ پر علاج کیلئے حکومت پنجاب سہولت فراہم کررہی ہے۔
ہیلتھ کارڈ گزشتہ حکومت کا تاریخی پروگرام ہے جس کے ذریعے پنجاب کے تمام شہری جب اورجہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں۔اس ضمن میں پنجاب کی تمام آبادی کو بلاامتیاز ہیلتھ کوریج فراہم کی جارہی ہے۔پنجاب میں 821ہسپتال بشمول 206سرکاری اور615پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 80 ہزاربیڈزمیسر ہیں۔پنجاب کے ہیلتھ کارڈ پروگرام سے 28لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت ڈائیلسز،کارڈیالوجی اوردیگر امراض کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔
چودھری پرویز الہی پنجاب کے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے پ±رعزم ہیں۔ اس شعبہ میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لئے اپنی انتھک کوششوں پر بلاشبہ وہ دادوتحسین کے مستحق ہیں۔ پنجاب، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس کا انتظامی کنٹرول آہنی قوت کا تقاضا کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنا یہ فرض بطریق احسن نبھایا ہے اور درست وقت پر درست فیصلے کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کی راہ ہموار کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات کئے ہیں۔ ان کے زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈکرنے اورایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کرنے کی منظوری دی کیونکہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں۔صوبے کے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے۔
صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا موجودہ پروگرام ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہے، اس کی بدولت نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کمزور طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ رہی ہیں۔صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے۔ موجودہ پروگرام سے پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہیں دیہی اور دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ریسکیو سروس اور ریسکیورز سے میرا تعلق سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے۔ دل دھڑکنا چھوڑ دے تو باقی جسم بھی کام نہیں کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ 17 سال پہلے مجھے بھی ایک ایسی ہی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا جس پر میں نے بے بسی محسوس کی اور سوچا کہ پاکستان میں ایسی سروس بناو¿ں جو سیاست سے بالائے طاق ہو کر انسانیت کی خدمت کرے جس پر آج پوری قوم کو فخر ہے۔ سابقہ حکومتوں نے ریسکیو 1122 کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالیں۔ تمام مخالفتوں کے باوجود پچھلی حکومتیں بھی اس سروس کو ختم نہ کر سکیں اب نئے سرے سے اس میں جان ڈالیں گے۔صحت کے شعبے میں بلاشبہ ریسکیو 1122کا قیام چوہدری پرویز الٰہی کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔ حادثہ یا کسی ناگہانی آفت کی صورت میں صرف ایک ٹیلی فون کال پر ریسکیو کے جوان مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکو اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بے سہارا بچوں کی مدد کاٹاسک دراصل انسانیت ہمدردی کا بہترین نمونہ ہے، بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنا معاشرتی المیہ ہے،ایسے عناصر کا قلع قمع کریں گے۔ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں لا کر مفید شہری بنانا چاہتے ہیں، شہری بچوں کوبھیک یا خیرات نہ دے کر حوصلہ شکنی کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے کیلئے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ اس ضمن میںچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کریک ڈاو¿ن کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، بھکاری مافیا کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے واضح طور پرکہا ہے کہ لاہور یا کسی بھی دوسرے شہر کو ترجیح دینے کی بجائے پنجاب کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دی جائے گی۔پنجاب کے عوام کی سہولت کیلئے میرے سابقہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ مخالفین کی سیاست صرف نمود و نمائش تک محدود ہے۔ ہم نے پہلے بھی عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا۔انشاءاللہ اب بھی عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے۔
اس حقیقت سے انکار نہیں کہ چودھری پرویز الہیٰ کے سابقہ دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ ق لیگ کے ترقیاتی کا م اس کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک و قوم کا استحکام اور ترقی و خوشحالی اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود مسلم لیگ ق کا نصب العین ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے تھے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ مہنگائی اور بے روزگاری پر کنٹرول کیا گیا تھا‘ عوام اور ملک کی ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھا تھا۔
کالم
وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ کی مد میں واجبات کی ادائیگی کرے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 810 Views
- 2 سال ago