پاکستان

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کریگا، دفتر خارجہ

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کریگا، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں ہے۔ پاکستان، چین اور ایران کے سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ان مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے بہت سے ذرائع ہیں اور وہ ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے رابطے جاری رکھیں گے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارتی نیٹ ورک جنوبی ایشیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم تھا، بھارتی ماورائے عدالت قتل کا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان نے بھارتی ایجنٹوں کے حملوں کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ بھارتی اقدام غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کو اس کے اقدامات پر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔فروری 2019 میں تاریخ نے اپنے آپ کو دہرایا، بھارتی قیادت سیاسی مقاصد کے لیے بیانات دیتی ہے، بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی قابل مذمت ہے، پاکستان اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور غیر قانونی آبادکاری کی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے