دلچسپ اور عجیب

پاکستان کیلئےبڑا اعزاز، وزیر اعظم کو بڑی ذمہ داری مل گئی

وزیر اعظم شہباز شریف کل سے قازقستان کا دو روزہ دورہ شروع کرین گے

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی تنظیم کی نائب صدارت وزیراعظم شہباز شریف کو مل گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ناروے کے وزیراعظم اور مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
اجلاس آئندہ ماہ کی 6 تاریخ سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں شروع ہو رہا ہے جس میں عالمی رہنما، حکومتوں کے سربراہان اور تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی پر موثر آواز ہونے پر شہباز شریف کو نائب صدر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ حالیہ سیلاب کے تناظر میں، وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو زبردستی اٹھایا۔

پاکستان کو حال ہی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے بہترین پریزنٹیشن پیش کرنے پر اقوام متحدہ کی اہم کمیٹی کی نائب صدارت سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی تباہی ہوئی ہے، سیلاب کے باعث 1500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان بھی ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے جذبہ خیر سگالی انجیلینا جولی نے بھی پاکستان کے دورے کیے اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے