پاکستان خاص خبریں کھیل

پاکستان کی انگلینڈ کو شکست، سیریز میں 2- 3سے برتری

پاکستان کی انگلینڈ کو شکست، سیریز میں 2- 3سے برتری

پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کے کپتان معین نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا، انہوں نے 37 گیندوں پر 51 رنز بنائے، لیکن اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلواسکے۔
عثمان قادر،خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آج آرام دیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا، حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بناسکے، مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حارث رؤف 8 رنز بناسکے۔یوں پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور سام کُرن اور ڈیوڈ ولی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان ٹیم کو جیت کے لیے آخری اوور میں جب 15 رنز درکار تھے، تو ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے منصوبے کے مطابق معین علی جیسے کھلاڑی کو بڑی شاٹ کھیلنے سے روکے رکھا اور صرف 8 رنز دیے۔
تمام ہی پاکستانی بولرز نے ہدف کا دفاع کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور تمام ہی گیند باز وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
حارث رؤف اس میچ میں دیگر بولرز کے نسبت مہنگے ثابت ہوئے، تاہم انہوں نے چار اوورز کے کوٹہ میں 41 رنز دے کر 2 بھی وکٹیں حاصل کیں۔
ان کے علاوہ محمد نواز، شاداب خان، افتخار احمد، عامر جمال اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی کے علاوہ ڈاؤڈ ملان 36 اور سیم کرن 17 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹا ٹی ٹوئنٹی 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri