پاکستان کی تاریخ میں کئی بار اُتارچڑھاﺅآئے ،کئی دفعہ ڈگمگاتی معیشت کو سنبھالا گیااور یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جب بھی منصب اقتدار سنبھالا حالات بہت ناگفتہ بہ تھے ۔2024ءکے انتخابات میں کامیابی کے بعد جب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے بطور وزیر اعظم قلمدان سنبھالاتوپاکستان کوسب سے بڑامسئلہ معاشی صورتحال کادرپیش تھا۔آئی ایم ایف سے مذاکرات تعطل کا شکار تھے ،جی ڈی پی،جی این پی،نہ ہونے کے برابر تھیں۔پورے ملک میں عوام الناس بے یقینی کی صورتحال سے دوچار تھی لیکن وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے سب سے پہلے اپنی مضبوط معاشی ٹیم بنائی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں معیشت کے حوالے سے کام شروع کردیا ۔سب سے پہلے دوست ممالک جن کے پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بھی ہیں خصوصاًچین کی جانب سے سی پیک منصوبے کا کام بھی سست روی کا شکار تھا ایسے ممالک کے دورے کئے گئے اور اِن کی قیادتوں کو اعتماد میں لیکر معیشت کی مضبوطی کیلئے کام شروع کیاگیااور انتہائی قلیل مدت میں پاکستان میں معیشت کے مثبت اعشاریے آنا شروع ہوگئے ۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کی کامیاب معاشی،داخلی وخارجہ پالیسیوں کی بدولت نہ صرف پاکستان کے دوست بلکہ دیگر بین الاقوامی ممالک نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایس سی اوسیمینار کی کامیابی نے پاکستان کے مستقبل کیلئے نئی مثبت راہیں متعین کردیںاورآج الحمداللہ پاکستان کے حالات درست سمت گامزن ہوچکے ہیں ۔نہ صرف معاشی ،خارجی،داخلی بلکہ وطن عزیز میں ایک عرصے بعد کھیلوںکے میدان بھی آباد ہوگئے ہیں اوروفاقی حکومت کے ایک سال میں اپوزیشن ایک بھی جھوٹا سکینڈل حکومت کے خلاف سامنے نہیں لا سکی، اس سے بڑی اور کامیابی کیا ہو سکتی ہے کہ ایک سال میں حکومت کے خلاف کرپشن کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کابینہ کے خصوصی اجلاس کی کارروائی نشر اور کابینہ کی ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزراءنے اپنی اپنی وزارت اور دیگر شعبوں کی ایک سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول کاروباری حضرات، چیمبرز کے نمائندگان، صحافیوں، خواتین، طالب علموں اور دیگر شعبوں سے شہریوں کو مدعو کیا گیا تاکہ وہ اجلاس کا خود مشاہدہ کریں اور پچھلے ایک سال میں حکومتی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے 2029ءتک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے، 2035ءکے وژن کے تحت ملک کو ایک ٹریلین کی معیشت بنانے اور قرضوں سے جان چھڑانے کے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔ ملک سے ضد، نفرت، گالم گلوچ اور احتجاج کی سیاست کو دفن کرنا ہو گا، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا، موجودہ حکومت کی ایک سالہ مدت میں برآمدات، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی شرح 28 فیصد سے 1.6 فیصد پر آ گئی ہے، حکومت کے خلاف کرپشن کا ایک بھی کیس بھی سامنے نہیں آیا، مثبت معاشی اشاریوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں، رمضان پیکیج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں میں پانچ، پانچ ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود امداد اور خوراک کو بند کرنے سے بڑا کوئی ظلم ہو نہیں سکتا، دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا، پاکستان کو اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دلائیں گے اور اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔تقریب سے وفاقی وزراءاورکابینہ اراکین نے بھی اپنے خطاب میں مفصل کارکردگی اور اداروں کی بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے جس محنت اور لگن سے ایک سال کے دوران تمام بحرانوں پر قابوپایا ہے وُہ قابل تحسین ہے ۔آج نہ صرف پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکاہے بلکہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور تمام عالمی ادارے بھی اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ پاکستان کے میکرو اقتصادی اشاریے استحکام کی سمت میں گامزن ہیں اور اب معیشت کی ترقی کا سفر جاری ہے۔آج وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے یکسوئی کیساتھ مل کرمحنت جاری رکھی جائے کیونکہ آنیوالے پانچ سال پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں اگر آمدہ پانچ سالوں میں اِسی محنت لگن اور تمام ترسیاسی جماعتوں کے اتحادواتفاق سے کام جاری رکھاگیاتوانشااللہ نہ صرف پاکستان بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے سے نکل جائے گابلکہ ایشیاءمیں ایک نئی بڑی منڈی کے طور پر اُبھرے گا۔
دلچسپ اور عجیب
پاکستان کے اگلے پانچ سال انتہائی اہم!
- by web desk
- مارچ 14, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 158 Views
- 5 مہینے ago
