پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، ہم تیزی سے جدید اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔بلال اکبر خان نے مزید کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ای ٹیکسی سکیم میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 41 Views
- 3 دن ago