گزشتہ روز لاہور کے علاقے زمان پارک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنان اور قائدین کی فہرستیں جاری کر دی گئی جنہیں اے اوت بی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے.
پولیس نے بتایا کہ قائدین اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کئ نگرانئ ڈویژنل ایس پی کر رہے ہیں۔ پولیس کےمطابق متعدد افراد کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے۔پولیس نےسابق چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن ضلع لاہورعلی نوید بھٹی کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ ٹاؤن شپ میں پی ٹی آئی رہنما ایڈووکیٹ جمیل سلیم کے گھر بھی پولیس پہنچی۔ رائیونڈ مراکہ کے علا سے پی ٹی آئی رہنما فیصل الٰہی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اطلاعات ہیں زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، کارکنان کسی بھی صورتحال سے نمٹنےکے لیے تیار رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کارکنان پورے ملک میں تیار رہیں، اب بس بہت ہوگیا اگر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن کیا گیا تو نتائج کے ذمہ دار حکومت ہوں گی۔
پاکستان
پولیس نے پی ٹی آئی قائدین کی پکڑدھکڑ شروع کر دی
- by Daily Pakistan
- مارچ 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 483 Views
- 2 سال ago