معیشت و تجارت

پی ایس ایکس، کاروبار کا اختتام فروری کی بلند ترین سطح پر

پی ایس ایکس، کاروبار کا اختتام فروری کی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس تین فروری کے بعد کاروباری دن میں ایک لاکھ 14 ہزار ہوا، جبکہ کاروبار کا اختتام فروری کی بلند ترین سطح اور مسلسل دوسرے روز ایک لاکھ تیرہ ہزار سے اوپر کیا ہے۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام تک 253 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن 100 انڈیکس 969 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 29 رہی جو گذشتہ دس روز کی بلند ترین سطح ہے۔حصص بازار میں آج 66 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 980 ارب روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے