پی اے سی نے رانا ثنا اللہ کے خلاف جھوٹا کیس بنانے والے اے این ایف افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے 25 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی، چیئرمین پی اے سی نے اس معاملہ پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا بھی عندیہ دیدیا، پی اے سی نے اسلام آباد کلب انتظامیہ سے بورڈ میٹنگ کرکے ڈریس کوڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی پی اے سی نے رانا ثنا اللہ کے خلاف جھوٹا کیس بنانے والے اے این ایف افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے 25 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے آڈٹ رپورٹ سال 2019 -20 کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی اراکین نے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کے جھوٹے کیسز پر متعلقہ افسران کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ مشاہد حسین سید نے کہا کہ حاضر سروس میجر جنرل نے پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ پر الزامات لگائے جو جھوٹے ثابت ہوئے، اس افسر کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی، شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ہمارے ایک رکن اسمبلی پر جھوٹا کیس بنایا گیا، ویڈیوز بنائی گئیں، سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کی بنیاد پر کیسز بنائے جاتے ہیں، درست یا غلط ہونے کا فیصلہ عدالت کرتی ہے، چیرمین پی اے سی نے کہا کہ ایئرپورٹ پر اے این ایف کا عملہ رشوت مانگتا ہے، پی اے سی نے تسلی بخش جواب نہ دینے پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رانا ثنا اللہ کیس میں ملوث افسران کے خلاف 7 دن کے اندر انکوائری کرکے 25 جنوری کو کمیٹی میں رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس میں اسلام آباد کلب کے مالیاتی امور پر پی اے سی کو بریفنگ دی گئی، اراکین نے کلب انتظامیہ کی طرف سے ڈریس کوڈ کے معاملہ پر سخت تنقید کی، چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ڈریس کوڈ امتیازی سلوک ہے جس پر نظرثانی کی جائے
پاکستان
خاص خبریں
پی اے سی نے رانا ثنا اللہ کے خلاف جھوٹا کیس بنانے والے اے این ایف افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے 25 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی
- by Daily Pakistan
- جنوری 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 626 Views
- 2 سال ago
