تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا کی مبینہ آڈیولیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
کمیشن سے وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اورراجہ پرویزاشرف سے انکوائری کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر سمیت نامزد شخصیات کے خلاف کریمنل پروسیڈنگزکی ہدایت کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ، آڈیو لیکس کی انکوائری کرکے شہباز شریف اور کابینہ کے خلاف کرمنل کارروائی کی جائے۔
درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا۔ درخواست میں آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ۔
نئی صورتحال پیدا ہونے پر عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹس لے۔
پاکستان
خاص خبریں
پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1129 Views
- 3 سال ago
