خاص خبریں

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کردیا

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی تک وزارت عظمیٰ کے لیے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا، میں نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri