پاکستان خاص خبریں

چین دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

چین دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا.سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری، چین کی پاکستان سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے.چینی کمپنیاں حکومت کے سولرآئیزیشن منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. یہ بات انھوں نے Mr. He Xiongfei، سی ای او SKHydo کی سربراہی میں چینی کمپنی کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی ملاقات میں وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کو سراہا. وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کو حکومت کے سولرآئیزیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی. وفد نے وزیرِ اعظم کو کمپنی کی طرف سے سولرآئیزیشن کے حوالے سے 600 میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا. چینی وفد نے وزیرِ اعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 1 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی پیش کیا. وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جزبے کو سراہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri