معیشت و تجارت

ڈیجیٹل فنانس اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا ہوگی،گورنر سٹیٹ بینک

2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالیاتی شمولیت،ڈیجیٹل فنانس اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا ہوگی۔پاکستان بینکاری ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ملکر متحرک بینک اکاؤنٹس بڑھا سکتے ہیں۔خواتین کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد بہت کم ہے۔ڈیجیٹل فنانشل سروسزدور دراز علاقوں تک مالیاتی خدمات فراہم کرسکتی ہے۔ڈجیٹلائزیشن بینکاری صنعت کو تبدیل کررہی ہے۔گورنر نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں ڈ یٹا نئی کرنسی کے طورپر ابھر رہاہے۔بینکوں کو فن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرنا ہوگا۔مالیاتی صنعت کو گرین ٹیکنالوجیز کے حصول کیلئے سرمایہ فراہم کرنا ہوگا۔پاکستان بینکاری ایوارڈ کی جیوری کے سربراہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا نے اپنے خطاب میں کہ اکہ اس سال سرمایہ کاری بینک کا ایوارڈ کو نہیں دیا جارہا ہے سرمایہ کاری بینکنگ میں کوئی بڑا نمایاں کام نہیں ہوا،مستقبل قریب میں مہنگائی کم نہیں ہ وگی اور نہ ہی عالمی منڈی میں ایندھن سستا ہوگا۔چیف ایگزیکٹو انسٹیٹوٹ بینکرز پاکستان منصور الرحمن نے ساتویں بینکاری ایوارڈ کی تقریب میں خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ آئی بی پی ملک کے اندر بینکاروں کی تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔وزیر خزانہ نے سودی نظام سے اسلامی بینکاری پرمنتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri