علاقائی

کراچی میں نوجوان کا قتل، ‘ٹک ٹاک’ انتظامیہ کا مؤقف سامنےآگیا

کراچی میں نوجوان کا قتل، 'ٹک ٹاک' انتظامیہ کا مؤقف سامنےآگیا

کراچی میں نوجوان کے قتل کے متعلق معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن ‘ٹک ٹاک’ انتظامیہ کا مؤقف سامنےآگیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو میں تھرل لانے کیلئے نوجوان ٹک ٹاکرز نے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

تاہم پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا تھا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے اب ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ٹک ٹاک میں کسی بھی خطرناک عمل، نفرت انگیز مواد یا نفرت انگیز رویے کو برداشت نہیں کیا جاتا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک اسلحے اور دیگر آتشی آلات کے لیے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہم کسی ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جس میں تشدد کی کارروائیوں کو دکھایا گیا ہو۔ ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق ہم صارف کے تحفظ کے حوالے سے اپنی وابستگی میں نہایت محتاط رہتے ہیں اور کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی مواد کو پلیٹ فارم سے فوری طور پر ہٹایا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے ڈیجیٹل سیفٹی کی متعدد مہمات چلائی ہیں جن کا مقصد صارفین کو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز، سیفٹی پالیسیوں اور فیچرز کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ ان کی مجموعی ڈیجیٹل فلاح و بہبود (wellbeing)کو بہتر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri