اسلام آباد: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 اپریل کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے درجہ حرارت 34 سے 36 تک بھی جاسکتا ہے ۔ ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے شہر کا موسم خوشگوار ہے رمضان میں معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 اپریل تک پاکستان میں مغربی ہواﺅں کے زیر اثر موسم خوشگوار رہے گا۔ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ، رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے ۔
موسم
کراچی: 6 اپریل کے بعد درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
- by Daily Pakistan
- اپریل 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 681 Views
- 2 سال ago