گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاون کے قریب فیکٹری میں آتشزدگیسے آگ بھڑک اٹھی جس پر انتظامیہ نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔
گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاون کے قریب جائے نماز بنانے والی دو منزلہ فیکٹری کی نچلی والی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ فیکٹری میں پڑے دھاگہ اور جائے نماز کی تیاری میں استعمال ہونے والے میٹ کو لگی۔
ریسکیو کی ٹیموں نیموقع پر پہنچ کر آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا، ریسکیو1122 کی9 گاڑیوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے بھی واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پاکستان
گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 540 Views
- 3 سال ago
