پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمارے خلاف بے شمار مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہمارے ساتھ دوغلا پن دکھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج خصوصی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، ہم وہاں نہیں پہنچ سکتے، ہمیں دھمکیاں دینے والے محسن نقوی علی امین گنڈا پور کے قدموں میں بیٹھ گئے۔عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو کھانے پینے کا مسئلہ ہے اور شاہ محمود کو بھی صحت کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بہن کو پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کو 5 دن کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان
ہمارے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کیاجارہاہے ،عمر ایوب
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 227 Views
- 2 مہینے ago