پاکستان

معید پیرزادہ ابو ظہبی میں فراڈ کے الزام میں گرفتار

Moed Pirzada

ٹی وی کے معروف اینکر اور تجزیہ کار معید پیرزادہ کوابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ’’معید پیرزادہ کو ابوظہبی حکام نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ حکام سے رابطے میں ہے اور معید کو ہر طرح کی قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ ‘‘ سفارت خانے کے حکام نے معید کی گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق معید پیر زادہ کو پراپرٹی کے جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس بارے میں سامنے آنے والی تازی اطلاعات کے مطابق معید پیر زادہ کو اپنے وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے والد کا انگوٹھا مختلف کاغذات پر لگواتے ہوئے ہسپتال کے کیمرے نے پکڑ لیا۔ ہسپتال کے عملے نے اس معاملے کی ویڈیو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا۔  ڈاکٹر معید پیر زادہ چار اگست سے زیر حراست ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کے ہمراہ ان کی بہن  کو بھی اس معاملے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri