علاقائی

9 بچوں کے باپ اور اپنے شوہر کو قتل کرنیوالی ملزمہ کا اعترافِ جرم

لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پربیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں شوہرکے قتل کے الزام میں گرفتار بیوی نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس کے مطابق نجمہ پروین نامی ملزمہ اپنے شوہر لیاقت سے الگ رہ رہی تھی، قتل کی واردات نجمہ نے ساتھی کمال خان کے ساتھ مل کر کی جو کہ اس وقت فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کے روز ملزمان نے مقتول کو بہانے سے بلاکر قتل کیا۔ واضح رہے کہ نجمہ پروین نے اپنے خاوند اور 9 بچوں کے باپ کو سر پر ڈنڈا مارنے کے بعد پیٹ میں کانچ اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri