بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.5°C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 12 محرم 1448

سیکرٹری میری ٹائم ریٹائرمنٹ کے 15 روز بعد ہی چیئرمین پی این ایس سی مقرر

Tuesday, 4 January, 2022

میری ٹائم سکیورٹی کے سیکرٹری رضوان احمد کو ریٹائرمنٹ کے چند روز بعد ہی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ( پی این ایس سی) کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ رضوان احمد کو پی این ایس سی کا چیئرمین مقررکرنے کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری میری ٹائم رضوان احمد کو ریٹائرمنٹ کے 15 دن بعد پی این ایس سی کے بورڈ کا رکن بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ رضوان احمد کی تقرری پی این ایس سی ایکٹ کے تحت اور قانون کے مطابق ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے شکیل منگ نیجو کو 3 سال کے لیے پی این ایس سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا مگر 2 ماہ پہلے ان کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *